جماعت اسلامی محمد ابراہیم گاڑی کو حادثہ

جماعت اسلامی کے نائب امیر کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا موٹروے پر ایکسیڈنٹ ہوا اور گاڑی موٹروے پر سائیڈ وال سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی آئی خان موٹروے پر تراپ انٹرچینج ضلع اٹک کے قریب جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: پاناما کے بعد جماعت اسلامی پنڈوار بکس لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے حق میں جماعت اسلامی کے بینرز ہٹادئے گئے

حادثے کے باعث جماعت اسلامی کے نائب امیر کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ان کے ڈرائیور محمد قدوس محفوظ رہے۔ نائب امیر کی گاڑی کا حادثہ سڑک پر پہلے سے گرے ہوئے تیل اور بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا اور پھسلن کے باعث گاڑی سائیڈ وال سے ٹکرا گئی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار