آپ کو وزیر اعظم ہم نے بنوایا: پرویز خٹک کی عمران خان کو دھمکی

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کے درمیان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور ضمنی مالیاتی بل کی منظوی سے قبل ارکان قومی اسمبلی کو اعمتاد میں لینے کیلئے جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست خارج

مزید پڑھیں:  ایران سے سیلابی ریلہ پاکستان میں داخل، مکانات منہدم، 8 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مقبولیت سے اپوزیشن خوفزدہ ہے: پرویز خٹک

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران معاملہ مزید بگڑ گیا، وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے منی بجٹ، مہنگائی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع نے عمران خان سے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گیس پر پابندی ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے، جس پر وزیراعظم عمران خان اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی