بغیر پرمٹ والی گاڑیاں ضبط

بغیر پرمٹ اور زائد کرائے وصول کرنے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنے اور بغیر پرمٹ ٹیکسیوں اور رکشوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے شہریوں کی جانب سے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کی شکایات پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کی، اجلاس میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی جانب سے کرائے میں اضافے اور ضلع پشاور میں ٹریفک جام کے حوالے سے موصول ہونے والے شکایات سے آگاہ کیا گیا. اجلاس میں بتایا گیا مینیجرز ڈپٹی ڈائریکٹر، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اس بات کو .یقینی بنائیں گے

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

کہ کوئی بھی گاڑی ڈرائیور بس اسٹینڈز میں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول نہیں کریگا، ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ سڑک پر مسافروں کی گاڑیوں کی جانچ کرے گا اور اوور چارجنگ کی صورت میں گاڑیوں ڈرائیوروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی، کرایہ کی شرح کمیٹی مختلف مقامات کیلئے گاڑی کے تمام اخراجات، ٹیکس وغیرہ کا جائزہ لے گی اور ایک ہفتے کے اندر ڈیزل، پیٹرول اور سی این جی گاڑیوں کیلئے ٹھوس فارمولہ تیار کرے گی، پی ڈی اے ضبط شدہ گاڑیوں کیلئے جگہ فراہم کرے گی جبکہ ٹرانس پشاور 20 جنوری 2020ء کے بعد جلد ہی بڑی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی وصولی شروع کر دے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف