مکس ویجیٹیبل رائس

مکس ویجیٹیبل رائس

اجزا

  1. چاول:1/2کلو
  2. گاجر:1/2کپ(کیوبز میں کٹی ہوئی)
  3. بند گو بھی:1/2کپ(سلائس میں کٹی ہوئی)
  4. مٹر
  5. چکن
  6. شملہ مرچ:1عدد(کیوبز میں کٹی ہوئی)
  7. آلو:2 عدد(کیوبزمیں کٹی ہوئی)
  8. ٹماٹر:2عدد(کیوبز میں کٹے ہوئے)
  9. پیاز:2عدد(سلائس میں کٹے ہو ئے)
  10. نمک:1چمچ
  11. گرم مصالحہ:1/2چمچ
  12. لال مرچ:1چمچ
  13. زیرہ:1/2چمچ
  14. خشک دھنیہ:1چمچ
  15. ادرک/لہسن کاپیسٹ:1چمچ
  16. آئل:4-5چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے چاول کو صاف کر کے دھو کر آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں.
  • ایک برتن میں آئل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں. اب اس میں چکن شامل کر کے براؤن کریں
  • اس میں ادرک/لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر براون کر لیں.اب اس میں نمک, لال مرچ شامل کریں
  • جب مصالحہ بھون جائے تو اس میں. ٹماٹر,آلو,زیرہ اور خشک دھنیہ, گرم مصالحہ شامل کر کے 5 منٹ کے لیے بھون لیں.اب اس میں 1 کپ پانی شامل کر یں.جب ایک ابال آ جائے تو اس میں چاول شامل کر یں
  • جب 1انچ چاول سے اوپر رہ جائے تو اس میں گاجر,شملہ شامل کر کے دم دے دیں
  • 5منٹ دم کے بعد اس میں بند گو بھی شامل کر کے مزید 7-8 منٹ کے لیے دم دے دیں. جب دم ہو جائے
  • سلاد اور رائتے کےساتھ گرما گرم پیش کریں