پی ایس ایل پشاور زلمی

غیر ملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شرفین ردرفورڈ آئندہ سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے بیٹنگ پریکٹس کرتے ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی جس میں کرکٹر نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں واپس آکر خوشی ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ساتھ ہی انہوں نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سیزن کی تیاری زور و شور سے جاری ہے پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی