اسلام آباد:کورونا وائرس کی ناکافی انتظامات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کی سماعت کی .سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا. حکومت سے اعلی سطحی اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی .کراچی میں گیارہ یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، عدالت کے مطابق سندھ حکومت آٹھ ارب کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد بھی نہ پیش کر سکی،سپریم کورٹ کا کہنا تھا کلہ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے، سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایت پہنچ رہی ہیں، کتنا راشن کس کو دیا سندھ حکومت سے جواب طلب .سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں، ڈاکٹرز کو کھانا نہ ملنے کی شکایات کے بھی فوری ازالے کا حکم اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے بھی کرونا سے نمٹنے اور امدادی کام کی تفصیلات طلب کی گئی تحریری حکمنامہ کے مطابق صفائی کے عملے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت چیئرمین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن عبدالرشید میاں بھی عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی سی تنازعہ کے سبب چالیس ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کی درخواستوں بارے نشاندہی کی، چیئرمین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بتایا پی ایم ڈی سی کے حالیہ تنازعہ کے سبب چالیس ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر التوا ہیں، پی ایم ڈی سی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، حکمنامہعدالت اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے گی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments