پارٹی شوکاز نوٹس نور عالم خان

پارٹی شوکاز نوٹس: نور عالم خان نے جواب کے لیے مہلت مانگ لی

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم نورکورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پاکستان تھریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک کو خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں نور عالم خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آپ کا شوکاز نوٹس 17 جنوری کو موصول ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کا جواب نہیں دے سکا۔ اپنے خط میں کہا ہے کہ انہیں کورونا ہوگیا ہے، اس لئے وہ آئندہ 15 روز میں اپنا جواب پارٹی قیادت کو جمع کرادیں گے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت جدید تعلیم کے حصول کے لئے پرعزم ہے،کامران بنگش

خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختون خوا کے صدر پرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔

نور عالم کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا، نور عالم خان نے پروگرام جرگہ اور اسمبلی فلور پر سینئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدر علی خان کو پی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔ نور عالم خان کو شوکاز نوٹس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔