تو جھوم

تو جھوم تنازعہ، نرملا کا زلفی کو 10 کروڑ کا نوٹس

میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے دوران موسیقی چوری کرنے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جہاں اب نرملا مغانی نے کمپوزر زلفی کو 10 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ مذکورہ نوٹس نرملا مغانی کی قانونی ٹیم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے ایک گیت ‘تو جھوم’ سے متعلق کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نرملا مگھانی کا زلفی پر کوک اسٹوڈیو کی تو جھوم کی دھن چرانے کا الزام

اس نوٹس میں زلفی کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ نرملا نے جون 2021 میں اس امید کے ساتھ کہ انہیں ایک بڑا بریک ملے گا، زلفی کو اپنی کمپوزیشنز بھیجی تھیں، جس کا زلفی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس میں کہا گیا کہ ان کا جواب دینے کے بجائے یہی کمپوزیشن اچانک کوک اسٹوڈیو کے ایک گیت "تو جھوم” میں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

زلفی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس گانے کو استعمال کرنا فوری طور پر بند کریں۔ آپ کے پاس اس کو اپلوڈ کرنے یا یوٹیوب پر شائع کرنے کا حق نہیں ہے۔ جب تک آپ نرملا سے اس کی باضابطہ طور پر اجازت نہ لیں۔ اس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اس کی اجازت حاصل کریں یا پھر اس کا لائسنس لیں تب تک اسے ہر سوشل میڈیا ویب سائٹ، یوٹیوب اور کوک اسٹوڈیو 14 سے ڈیلیٹ کریں۔ کیونکہ یہ نرملا کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ نوٹس کے جواب میں جیراف پاکستان نے کہا ہے کہ ہمیں قانونی نوٹس ملا ہے اور ہماری قانونی ٹیم اس کا جواب دے گی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے