نیب خیبر پختونخوا

نیب سے صوبائی حکومت کو ارسال 176 انکوائریز مکمل نہ ہوسکیں

قومی احتساب بیورو کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو بھیجی گئی 176 انکوائریاں تاحال مکمل نہ کی جا سکیں صوبائی حکومت نے متعلقہ 24 محکموں کو انکوائریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے محکمہ اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے صوبے کو 239 انکوائریاں ارسال کی گئی تھیں جن میں سے 63 مکمل کرلی گئی ہیں تاہم 176 اب تک 24 انتظامی محکموں کے پاس زیر التواء ہیں ذرائع کے مطابق ان تمام انکوائریوں کی جانچ پڑتال کیلئے خصوصی پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم بھی مرتب کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

جس میں اب تک 97 انکوائریاں شامل کی گئی ہیں ان میں سے 30مکمل ہوگئی ہیں اور 67 محکموں کے پاس تاحال زیر التواء ہیں ذرائع کے مطابق تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انکوائریوں کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے رپورٹ قومی احتساب بیورو اور صوبائی حکومت کو ارسال کریں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق