شہناز گل

سدھارتھ کی یاد میں شہناز گل اور سلمان خان کے آنسو چھلک پڑے

مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس 15 کا ایک ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ شہناز گِل کو بھی مدعو کیا گیا۔

بگ باس کے میزبان سلمان خان نے شہناز گِل کا خوبصورت تعارف کروایا اور انہیں اسٹیج میں آنے کی دعوت دی ، شہناز گِل سلمان خان کو یوں بگ باس کے اسٹیج پر دیکھ کر جذباتی ہوجاتی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شہناز گِل کو گلے لگاتے ہیں اور پھر دونوں سدھارتھ شُکلا کی یاد میں رو پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔