سعودی عرب عمرہ زائرین نئی سہولت

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے نئی سہولت کا اعلان

سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنیوالے افراد کی آسانی کے لیے ایک نیا اقدام اُٹھایا ہے جس کی مدد سے معتمرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اورخانہ کعبہ ومسجد نبوی میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ ،عمرہ ادائیگی جاری رکھنے کا فیصلہ

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں حجز خدمہ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اُن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔
عمرہ زائرین

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی