میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے۔

سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست قرار دے دیا ہے۔ اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ اپنے نکاح کی تکذیب کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر عباس نے میرا کی اپیل کی سماعت کی۔ سماعت مکمل ہونے پر سیش عدالت نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

یہ بھی پڑھیں:شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا ہے۔