شعیب ملک 40 برس

شعیب ملک نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

سابق ٹیسٹ کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک 40 برس کے ہوگئے۔

پی ایس ایل سیون میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے منگل کو مقامی ہوٹل میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر انہوں نے سالگرہ کے اہتمام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرنچائز کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

شعیب ملک نے کرکٹ کے کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں خوب نام کمایا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں سیزن میں شعیب ملک پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ بطور مڈل آرڈر بلے باز انتہائی جارحانہ انداز میں نہ صرف بلے بازی کرتے ہیں بلکہ اہم مواقع پر انتہائی ضروری رنز سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مزرا ریٹائرمنٹ کا اعلان جلدی کرنے پر ناخوش

یکم فروری 1982کو پیدا ہونے والے شعیب ملک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے انٹرنیشنل اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک رائٹ ہینڈ بیٹسمین ہونے کے ساتھ رائٹ آرم آف بولر بھی ہیں۔