ٹماٹر-مرغی

ٹماٹر اور مرغی کی اونچی اڑان جاری، قیمتوں کی ڈبل سنچری مکمل

پشاور میں دیگر اشیاء کی طرح ٹماٹر اور مرغی کی قیمتیں راکٹ کی رفتار سے بڑھتی جارہی ہیں، اب فی کلو قیمت نے 200 کا ہندسہ عبور کر لیا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 روپے اور مرغی کی فی کلو قیمت 203 روپے ہوگئی ہے۔

پشاور میں جاری مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں سبزی منڈی میں ہو ل سیل میں پانچ کلو ٹماٹر 1 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں، ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، برف باری اور بارشوں کے باعث ٹماٹر کی سپلائی افغانستان ، سندھ اور مالاکنڈ ڈویژن سے کم ہوئی ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح سب سے زیادہ

ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 120روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے ٹماٹر گزشتہ روز 150 روپے فی کلو سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے مرغی کی قیمت 11 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 203 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مرغی 192روپے فی کلو سے 203روپے فی کلو تک ہو گئی ہے مرغی کی قیمت گزشتہ ہفتے کم ہو گئی تھی اور 192 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ روز اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے