پاکستان میں کورونا وائرس

کورونا نے مزید 30 افراد موت کی وادی میں دھکیل دئیے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 874 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 674 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 51 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.67 فیصد ریکارڈ

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 242 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 891، خیبر پختونخوا 6 ہزار 41، اسلام آباد 986، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ51 ہزار399، خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 2ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 88 ہزار 603، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار337 بلوچستان میں 34 ہزار 785، آزاد کشمیر میں 40 ہزار568اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب