ایم کیو ایم شہبازشریف ملاقات

ایم کیو ایم کا وفد شہباز شریف سے کل ملاقات کرے گا

ایم کیوایم پاکستان کا وفد کل لاہور میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے آج ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

یہ بھی پڑھیں:hاندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے، شیخ رشید

وفد میں متحدہ رہنما عامر خان، وسیم اختر اور صادق افتخار شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متحدہ اور ن لیگ کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت سے لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔