بھارت میں اسلامو فوبیا کے واقعات

حجاب پہننے پر بینک کا خاتون کو کیش دینے سے انکار

بھارت میں اسلامو فوبیا کے واقعات آئے روز بڑھنے لگے، ریاست بہارمیں ایک بینک نے باحجاب خاتون کوکیش دینے سے انکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے ایک بینک میں کیشئیرنے حجاب پہننے والی خاتون کو کیش دینے سے انکارکردیا۔ کیشئیر نے خاتون سے کیش حاصل کرنے کے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

باحجاب خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں حجاب کرنے کی وجہ سے اپنے ہی اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے سے روک دیا گیا۔ باحجاب خاتون نے حجاب اتارنے سے انکارکردیا۔ خاتون اوران کے والد کے شدید احتجاج پر بینک کو انہیں رقم دینے پر مجبور ہونا پڑا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

خیال رہے بھارت میں ہندوانتہاپسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلارہے ہیں۔ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔