پختونخوا میں شجرکاری مہم

خیبر پختونخوا میں شجرکاری مہم سال 2022 کا اغاز کر دیا گیا ہے

خیبرپختونخوا میں موسم بہار کی شجرکاری مہم سال 2022 کا آغازکر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سی ایم ہاؤس لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہم کے تحت صوبے میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات نے 10 کروڑ سے زائد پودے مفت تقسیم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلین ٹری منصوبے کے 100 فیصد اہداف حاصل کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

یہ بھی پڑھیں: سوات: خونخوار جانور کے کاٹنے سے ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ٹین بلین ٹری کے تحت مزید ایک ارب پودے لگائے جائیں گے، مہم کے تحت ریجن- 1 میں 3 کروڑ 40 لاکھ، ریجن-2 میں 4 کروڑ 20 لاکھ جبکہ ریجن-3 میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروع شروع دن سے موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔