صوابی 5 روزہ انسداد پولیو مہم

صوابی:5 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

صوابی میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی ثناءاللہ اور ڈی پی اورمحمد شعیب خان نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، 5 روزہ انسداد پولیو مہم 28 فروری سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے کل 301،434 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جبکہ 986 موبائل ٹیمز، 71 فکسڈ، 31 ٹرانزٹ، 2 رومنگ، 66 یو سی ایم اوز اور 249 سپروائزری ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاؤن کریں۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی