اسرائیل کا ثالثی کی پیشکش

روس یوکرین تنازع: اسرائیل کا ثالثی کی پیشکش

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر کو یوکرین بحران پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے، یوکرین نے اسرائیل سے ماسکوکے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کےمختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں پیشرفت بھی زیربحث آئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں: اگر یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا: صدر زیلنسکی

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حکومت کا الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے کا فیصلہ

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہر چیز منصوبے کے مطابق چل رہی ہے اور جو ملک یوکرین کی فضائی حدودکونوفلائی زون قراردےگا وہ تنازع میں شامل ہو جائےگا۔