مانسہرہ خواجہ سراؤں پر فائرنگ

مانسہرہ: خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ، 5 زخمی، ایک کی حالت نازک

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں چند افراد نے خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی پولیس نے کہا ہے کہ خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ مانسہرہ میں بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس میں پانچ خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر: دہشتگردی سے تباہ حال 58 اسکولوں کی تعمیر نو کی منظوری

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانچوں خواجہ سراؤں میں سے ایک خواجہ سرا کی حالت نازک ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود،علاقہ شاہ کس میں بدبخت بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل، مقدمہ درج

ضلعی پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔