لڑکیوں کے اسکولز افغان طالبان

لڑکیوں کے اسکولز اگلے ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے : افغان طالبان

طالبان نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں جمعرات کے روز وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے بتایا کہ ملک میں لڑکیوں کے اسکولز اگلے ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے، تمام اسکولز لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھولے جا رہے ہیں لیکن لڑکیوں کے لیے کچھ شرائط ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ طالبات کو مردوں سے الگ اور صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی تاہم کچھ دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 95 فیصد شہری بھوک اور غذائی قلت کا شکار

وزارت تعلیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ایسا کوئی اسکول نہیں ہے جو اس سال بند ہو ، اگر کوئی اسکول بند ہوتا ہے تو اسے کھولنا وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا جا رہا تھا۔