مرغ نہاری بنانے کا طریقہ

ذائقہ دار مرغ نہاری بنانے کا آسان طریقہ

نہاری کا لفظ عربی کے لفظ نہار سے نکلا ہے جس کے معنی صبح سویرے ہوتے ہیں۔ اس لیے اس نہاری کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کھانا صبح سویرے ہی کھایا جاتا ہے۔ نہاری بنانے کی ابتداء، یا تو جامع مسجد دہلی کی پچھلی گلیوں سے ہوئی، جہاں سے زیادہ تر دہلی والوں کا تعلق ہے یا پھر بہت سے لکھنؤ کے دلدادہ سمجھتے ہیں کہ اس کا آغاز اٹھارویں صدی کے آخر میں مغل سلطنت کے زوال کے بعد، نواب اودھ کے باورچی خانوں سے ہوا۔

اجزاء:

  • مرغی (ہڈی اور گوشت علیحدہ) ڈیڑھ کلو
  • پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
  • ادرک(باریک کٹی ہوئی) دو چائے کا چمچ
  • ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) چار عدد
  • پیاز(باریک کٹی ہوئی یخنی کے لئے) ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ(یخنی کے لئے) دو عدد
  • سونٹھ (یخنی کے لئے) چائے کا چمچ
  • لیموں(یخنی کے لئے) تین عدد
  • آٹا(بھون لیں یخنی کے لئے) چار کھانے کے چمچ
  • تیل (یخنی کے لئے) ایک پیالی

ترکیب:

چکن کی بڑی بوٹی بنوالیں اور ہڈیوں میں چار گلاس پانی اور پیاز، کالی مرچ، سونٹھ، لیموں، آٹا ڈال کر اتنا پکائیں کہ تین گلاس رہ جائے۔ ایک دیگچی میں آدھا تیل ڈال کر پیاز گولڈن کر لیں۔ اسی تیل میں مرغی اورمصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پھر یخنی ڈال دیں۔ جب جوش آجائے تو آدھی ہری مرچ اور آدھی ادرک ڈال دیں۔ باقی بچا ہوا تیل براؤن پیاز اور ڈیڑھ لیموں کا رس ڈال دیں اور ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں۔ جب پیش کرنا ہوتو آٹے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ملا دیں اور اس کونہاری میں ڈال دیں اور لکڑی کے چمچے کے ساتھ ہلاتے جائیں۔ نہاری گاڑھی ہوجائے تو بقایا ہری مرچ، لیموں، کارس اور ادرک ڈال کر گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں۔ کھانے کے لیے پیش کرنے سے پہلے اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔