ورسٹرشائر کی کائونٹی چیمپئن شپ میں پہلی جیت

لندن :انگلش کرکٹ کائونٹی ورسٹرشائر نے بالآخر جاری کائونٹی سیزن میں پہلی جیت حاصل کرلی، ورسٹر شائر نے میچ کے تیسرے ہی روز سسکس کائونٹی کو ایک اننگز اور 34 رنز سے شکست دیدی،ورسٹر شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 491 رنز بنائے جس میں ڈی اولیوریا کے 169 رنز نمایاں تھے جبکہ سسکس کے ہائنس نے تین وکٹیں حاصل کی، جواب میں سسکس کی ٹیم 491 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 269 رنز پر آئوٹ ہو کر فالو آن پر مجبور ہو گئی، سسکس کے پوجارا نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کلارک 44 رنز بنانے میں کامیاب ہو
سکے، لیچ نے چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، فالو آن ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی سسکس کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی بیکر نے تین جبکہ لیچ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری