باچاخان چوک میں دکان سے 3ہزار مردہ مرغیاں برآمد

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک چکن شاپ سے 3000 مردہ مرغیاں برآمدکیں۔ مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔ کارروائی ڈائر یکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی.
جس کے دوران مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی میں مردہ مرغیوں کو مارکیٹ میں سپلائی کرنے والی گاڑی کو بھی ضبط کردیا گیا، جبکہ دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران دکان سے برآمد ہونے والی مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جانا تھا، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیگی۔
اتھارٹی کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں چکن شاپس کی نگرانی کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس