پاکستان کی ویمن کرکٹ

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال آسڑیلیا جائیگی،شیڈول جاری

کرکٹ آسڑیلیا آئندہ سال پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی وائٹ بال سیریز میں میزبانی کریگا، پاکستان کی ٹیم دورہ آسڑیلیا کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسڑیلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ سولہ جنوری 2023 کو ایلن بارڈر فیلڈ برسبین میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ بھی ایلن بارڈر فیلڈ برسبین میں 18 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ نارتھ سڈنی اوول سڈنی میں 21 جنوری کو کھیلا جائیگا

مزید پڑھیں:  زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز چوبیس جنوری سے نارتھ سڈنی اوول سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ستائیس جنوری کو مانوکا اوول کینبرا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی مانوکا اوول کینبرا میں انتیس جنوری کو کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی