ایل آر ایچ ملازم کے قتل میں ساتھی خاتون اورشوہرملوث

پشاور(جنرل رپورٹر)لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مسیحی ملازم کوپھنداڈال کر قتل کرنے میں خاتون ملازمہ اور اسکا شوہر ملوث نکلا ،قرضہ کے تنازعے پر دونوں نے متوفی کو گھر بلاکر قتل کیا،ٹائون پولیس نے اندھے قتل کا کیس ٹریس کرکے میاں بیوی کو گرفتار کرلیاجن کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔ 2جون کومتوفی کے بیٹے ارسلان سکنہ زرگرآباد نے اپنے والد منورلعل کی موت سے پولیس کوآگاہ کیاتھا ،متوفی کی نعش ہسپتال کے وارڈ نمبر 11میں پڑی تھی ،پوسٹمارٹم رپورٹ میںاس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ اسے پھندالگاکرقتل کیاگیا ہے ۔پولیس سی ڈی آراورسی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے قاتلوں تک پہنچی اورملزم نویدمسیح اور مسماة علینا کو گرفتار کرلیا،خاتون خود بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ملازمہ ہے اور اس نے متوفی منورلعل سے قرضہ لیا تھا جبکہ واپسی کا مطالبہ کرنے پر اسے قتل کرکے رکشے میں اسکی نعش ہسپتال پہنچائی گئی۔ متوفی کا موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی غائب کردیا گیاتاکہ شناخت نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر آ گئے، بیرسٹر سیف