بی بی سکینہ کی شان میں گستاخی

بی بی سکینہ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

پاڑہ چنار(نمائندہ مشرق)سوشل میڈیا پرحضرت بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی پرپاڑہ چنارمیں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے۔

علی الصبح مختلف مضافات و دیہاتوں سے احتجاجی ریلیاں پاڑہ چنار کی طرف روانہ ہوئیں جبکہ بعد از نماز مرکزی امام بارگاہ سے بڑی ریلی نکالی گئی۔ گستاخانہ پوسٹ پر علاقے کے عوام میں سخت اشتعال پایاجاتاہے ۔

بتایاجارہاہے کہ دبئی میں مقیم ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی طرف سے حضرت امام حسین ۮ کی صاحبزادی حضرت بی بی سکینہ کی شان میں انتہائی نازیبا الفاظ وائرل کئے گئے جس کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیاجا رہاہے ۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری

مظاہرےن سے علامہ فدا حسین مظاہری ،عنایت حسین ،علامہ سید صفدر علی شاہ ، حاجی سردار حسین ، سید صداقت حسین ، سید تجمل حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخی کرنے والے ملعون کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ کے مطابق پاڑہ چنار تھانہ میںملزم سلطان گل کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے پولیس کے مطابق ملزم سلطان گل کے خلاف تھانہ میں میں PPC 124A, 295A, 298A دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔