دوستوں کوگولی ماردی

متنی میں دوست نے 2جگری دوستوں کوگولی ماردی

پشاور(جنرل رپورٹر)متنی میں ملزم نے بیٹھک کے اندر جگری دوست کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

عا طف ولد رازم سکنہ ادیزئی نے پولیس کو بتایا کہ وہ زبیر کے ساتھ اپنے تیسرے دوست نصیب خان ولد گل اسلا م سکنہ ادیزئی کی بیٹھک میں موجود تھے جہاں ان کے درمیان کسی بات پر بحث ہو گئی جس پر ملزم نصیب خان نے پستول نکال کر ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ اور اس کا دوست زبیر شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زبیر دم توڑ گیا جبکہ عاطف ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ملزم فرار ہوگیا ۔