آشٹن اگر

آشٹن اگر کے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ بھی شرکت کا امکان ختم

آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آشٹن اگر جنہیں 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاحال مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کے بعد ان کی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ، ہفتے کے روز کرکٹ آسڑیلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آشٹن دوسرے ٹیسٹ میچ میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے اور ان کی جگہ جان ہالینڈ کو سترہ رکنی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ، آشٹن اگر کی غیر موجودگی کے بعد یہ بات اب طے ہے کہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں لیگ سپنر مچل سویپسن اپنی جگہ ٹیم میں برقرار رکھیں گے یاد رہے کہ سویپسن نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تین جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل