ومبلڈن اوپن

ومبلڈن اوپن،نڈال سیمی فائنل میچ سے قبل پیٹ کا سکین کرائینگے

مایہ ناز ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال جنہوں نے ایک سخت مقابلے کے بعد جاری ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سیمی فائنل میچ جو جمعہ کے روز کھیلا جانا ہے سے قبل اپنے پیٹ کے سکین کرائیں گے،

رافیل نڈال جنہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں ایک سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف ٹیلر فیٹز کو تین چھ، سات پانچ، تین چھ، سات پانچ اور سات چھ(دس چار) سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے میچ کے دوران پیٹ کی شدید تکلیف میں مبتلا رہے تاہم وہ میچ سے دستبردار نہیں ہوئے،

میچ کے دوران ان کے والد اور بہن نے انہیں میچ سے دستبرداری کا کہنا لیکن انہوں اس بات کو نظر انداز کردیا، میچ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی میچ میں دستبردار ہونا مجھے سخت ناپسند ہے تاہم انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پیٹ کی تکلیف بہت زیادہ تھی اور مجھے نہیں معلوم میں یہ میچ کیسے جیت گیا، ریکارڈ بائیس گرینڈ سلام اعزاز جیتنے والے نڈال کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل تک قبل پیٹ کے چند ٹیسٹ اور سکین کرائوں گا اور اس کے بعد دیکھوں گا کہ کھیل سکتا ہوں یا نہیں۔