ویمنز یورپین چیمپئن شپ

ویمنز یورپین چیمپئن شپ، جرمنی نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی

آٹھ مرتبہ کی چیمپئن جرمنی کی ٹیم نے ویمنز یورپین چیمپئن شپ میں سپین کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیکر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے جس کے بعد اسے کوارٹر فائنل مرحلے میں میزبان انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،

جرمنی کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی سپین کیخلاف دبائو بڑھایا اور پہلا گول کلارا نے سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، سپین کی کھلاڑی لوسیا گارشیا کو میچ برابر کرنے کا ایک موقع ملا تاہم ان کی لگائی گئی کک گول پوسٹ سے باہر چلی گئی ، جرمنی کی مایہ ناز کھلاڑی الیگزینڈرا پاپ جو گھٹنے کی انجری کے باعث دس ماہ کے طویل وقفے کے بعد رواں سال مارچ میں واپس آئیں تھیں نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری ڈبل کردی ، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل سپین کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم وہ ابھی تک اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی