zHRpDi

امریکا پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کرے گا-امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے بات ہوئی وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں کچھ وینٹی لیٹرز دینے جارہے ہیں۔دوران گفتگو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جتنے رہنماں سے بات ہوئی انہوں نے مجھ سے ایک بات کی کہ آپ وینٹی لیٹرز کا مسئلہ حل کریں کیوں کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔خیال رہے کہ 2 ماہ قبل جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو امریکا کے پاس بڑھتی ہوئی طلب کے حساب سے کافی وینٹی لیٹرز نہیں تھے۔امریکا کی 50 ریاستوں میں زیادہ تر کے گورنروں نے غیر ملکی مینوفیکچررز سے سانس لینے میں مدد فراہم کرنے والی یہ مشین خریدنے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی۔امریکی صدر نے بتایا کہ اب ہم لاکھوں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں اور 500 میکسکو، مزید 500 فرانس کو بھیج رہے ہیں ساتھ ہی ہم کچھ اسپین اور کچھ وینٹی لیٹرز اٹلی کو بھیج رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے بعد ان ممالک میں پاکستان کا بھی نام لیا کہ جو وینٹی لیٹرز حاصل کریں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب اور کتنے وینٹی لیٹرز دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ پاکستان کے لیے وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکی معاونت ہوگی یا اسلام آباد وینٹی لیٹرز واشنگٹن سے خریدے گا۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ