انگلینڈ ویمنز ٹیم نے ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی جنوبی افریقہ کو 109 رنز سے شکست دیکر اسے وائٹ واش کر دیا ہے، تیسرے اور آخری ون ڈے کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دس جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنا ڈالے، انگلینڈ کی جانب سے ٹیمی بیمائونٹ نے 119، ایما لیمب نے 65، ہیتھر نائٹ نے 63 اور صوفیہ ڈنکلی نے 51 رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے آیابونگاکاکھا نے دو شمیم اسماعیل ، ناڈائن ڈی کلارک اور نانکلولیکو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 45.4 اوورز میں 262 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ ایک سو نو رنز کے فرق سے ہار گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کول ٹرائیون 70، ماریزینی کیپ 62 اور لورا ولورڈٹ 56 رنز بنا سکیں، انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین، ایما لیمب اور ایلس ڈیوڈسن رچرڈز نے تین تین جبکہ اسی وانگ نے ایک وکٹ حاصل کی، پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ٹیمی بیمائونٹ کو دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی