قومی ٹیم ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ

قومی ٹیم ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی،سید اظہر علی شاہ

قومی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی. پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے فیڈریشن دو مرد اور دو خواتیں سائیکلسٹ بھجیں گے. ورلڈ روڈ چمپئن شپ 17 سے 25 ستمبر اسٹریلیا کے شہر وونگون میں ہو گی جس کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے چمپئن شپ کے لئے ٹرائل کراچی اور لاہور میں ہوں گے. کراچی میں بلوچستان، سندھ اور ڈیپارنمٹ کے سائیکلسٹ شرکت کرے گے. لاہور میں خیبرپختونخوا ،اسلام آباد اور ڈیپارنمٹ کے کھلاڑی شرکت کر یں گے ۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

لاہور میں ٹرائل5 اگست کو ہوں گے جبکہسندھ میں ٹرائل 7 آگست کو کراچی میں ہونگے جاوید خان سندھ ٹرائل کمیٹی کےکوانٹینیٹر ہوں گے ۔سندھ کی سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین معظم خان سکیٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ان کے ساتھ جاوید خان،استیاق مبین اور جان عالم ہونگے.لاہور میں ٹرائل کی سلیکشن کمیٹی میں معظم خان چیئرمین ان کے ساتھ عدنان احسن خان ،نصرت خان،نزاکت اور مس ماہم ہونگی۔سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے تمام خواش مند سائیکلسٹ اپنےنام کوآرڈینیٹر کے پاس لکھوائے اس کے ساتھ اپنا تجدید شدہ پاسپورٹ ٹرائل میں ساتھ لائے۔جس کے پاس پاسپورٹ نہیں ہو گا ان کو ٹرائل میں شرکت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی