کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر عنایت اللہ کی کامیابی

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ایتھلیٹس  آج  5 مختلف کھیلوں میں ان ایکشن ہونگے۔ ریسلنگ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی اپنی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔2018 یوتھ اولمپکس کے برانز میڈلسٹ عنایت اللہ 65 کلو گرام  ویٹ کیٹیگری میں اپنی پہلی باؤٹ مالٹا کے ریسلر ایڈم ویلا کے خلاف جیت چکے ہیں یہ مقابلہ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوا تھا ۔

2010 اور 2018 میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ سکاٹ لینڈ کے کیرین میلون سے مقابلہ کریں گے، یہ مقابلہ لگ بھگ ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا، 125 کلوگرام کی کیٹیگری میں زمان انور ماریشس کے ریسلر سے معرکہ آرا ہوں گے،ان کی باؤٹ ساڑھے 4 بجے تک شروع ہوسکتی ہے۔ جیت کی صورت میں ان کی دیگر باؤٹس بشمول میڈل باؤٹس آج ہی ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

اس کےعلاوہ ٹیبل ٹینس میں پاکستان کے فہد خواجہ راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ کے پال ڈرنکہل سے دن ساڑھے 4 بجے مقابلہ کریں گے جبکہ اسکواش میں طیب اسلم اور ناصر اقبال مینز ڈبلز میں اسکاٹ لینڈ کے پیئر سے پری کوارٹر فائنل کا میچ کھیلیں گے۔یہ میچ پونے 5 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

رات کے سیشن میں 11 بج کر 6 منٹ پر ایتھلیٹکس میں شاٹ پٹ کے فائنل میں پاکستان کے جمشید علی ایکشن میں ہوں گے جبکہ 11 بج کر 9 منٹ پر 200 میٹر کے سیمی فائنل میں شجر عباس اپنی پھرتی دکھائیں گے۔

دوسری جانب رات ساڑھے 11بجے بیڈمنٹن مینز ڈبلز میں عرفان اور مراد کی جوڑی بھارت کے چراغ شیٹی اور ساتوک رنکیریڈی سے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی۔