ارشد ندیم نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

ارشد ندیم کے اہلخانہ ٹیلی ویژن پر ان کے طلائی تمغہ جیتنے کے مناظر کو دیکھ رہے ہیں

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا  فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم  نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔

مزید دیکھیں :   آئِی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا