بابر اعظم نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بابر اعظم نے ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جنوبی افریقن کرکٹر ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔