تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں تبدیلیاں

پاکستان نے نیدرلینڈز کیخلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے ٹیم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور بیٹر عبداللہ شفیق پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ بائولنگ لائن میں شاہنواز دھانی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ بھی محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور ان کی جگہ فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کی ٹیم میں انٹری ہوئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد حارث(وکٹ کیپر)، محمد نواز، زاہد محمود، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہ نواز دھانی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی
مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار