محمد یوسف

محمد یوسف نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ریکارڈ یافتہ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لی ہیں، 27 اگست 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے محمد یوسف دائیں ہاتھ کے ساتھ بلے بازی کے علاوہ دائیں ہاتھ کے آف بریک بائولر بھی ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت بلے بازی ہی ہے،
محمد یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز دو مارچ 1998 کو جنوبی افریقہ کیخلاف ڈربن میں کیا تھا اس کے بعد سے محمد یوسف نے کھیلے گئے 90 ٹیسٹ میچوں کی 156 اننگز میں 52.29 کی اوسط سے 7530 رنز بنائے، جس میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں محمد یوسف کا بہترین سکور 223 رنز ہے،
محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیریئر کا آغاز اگست 2010 میں لارڈز کے میدان میں کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے پاکستان کیلئے کھیلے گئے 288 ایک روزہ میچوں میں 41.71 کی اوسط سے 9720 رنز بنائے، جس میں 15 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں، محمد یوسف کا ون ڈے میں بہترین سکور 141 رنز ناٹ آئوٹ ہے، محمد یوسف نے پاکستان کیلئے صرف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جس میں انہوں نے 16.66 کی اوسط سے 50 رنز بنائے ، محمد یوسف کی بین الاقوامی سنچریوں کی تعداد 39 بنتی ہے، محمد یوسف نے سال 2006 میں 1788 رنز سکور کرتے ہوئے کیلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر