ترکی امدادی سامان

ترکی سے امدادی سامان لے کر 2 جہاز کل کراچی پہنچیں گے

ویب ڈیسک: جمہوریہ ترکی کی جانب سے پاکستان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان سے لدھے 2 جہاز کل کراچی پہنچیں گے۔
کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔ امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیلاب زدگان کے لیے ترکی سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی ،وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے،رانا تنویر