رافیل نڈال

رافیل نڈال اپنے ہی ریکٹ سے زخمی ہو گئے

جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں سپین کے رافیل نڈال دو سیٹ ہارنے کے باوجود اپنے اطالوی حریف فابیو فگنینی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے،رافیل نڈال نے حریف کو چھ دو ، چار چھ، دو چھ اور چھ ایک سے شکست دی میچ کے دوران اپنا ہی ریکٹ کورٹ پر مارنے سے وہ پلٹ پر ان کے ناک پر جا لگا جس سے وہ زخمی بھی ہو گئے، میچ کے اختتام لمحات میں غصے کے عالم میں رافیل نڈال نے ریکٹ کورٹ پر پٹخا جس سے وہ پلٹ پر انہی کے ناک پر جا لگا اور اس سے خون بہنے لگا انہیں فوری طور پر کورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں وہ ٹھیک دکھائی دیئے، رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ ریکٹ جس وقت میرے ناک پر لگا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے ہڈی ٹوٹ گئی ہے تاہم کچھ دیر بعد درد ختم ہو گیا اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری