یوم فضائیہ پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دستاویزی فلم جاری

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں پاک فضائیہ کا قومی دن آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کا مقصد مادرِ وطن کی حرمت پر جان دینے والے ائیر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔ستمبر 1965، پاکستان میں یہ دن یوم فضائیہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔
1965ءکی پاک بھارت جنگ میں جہاں پاکستان کی بری اور بحری افواج نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وہیں پاک فضائیہ کا کردار بھی سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ 6 ستمبر 1965ءکو جنگ کے پہلے ہی دن، پاک فضائیہ نے بری فوج کے دوش بدوش بڑا اہم کردار ادا کیا۔ 7 1965 کی جنگ میں اس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو ایسی دھول چٹائی جس نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔65 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور چوبیس گھنٹے میں ہی دشمن کو ایسا سبق سکھا دیا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
پاک فضائیہ نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے بہادر اور جرات مند جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ دستاویزی فلم میں چھ ستمبر 1965 کی فضائی جنگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ پاک فضائیہ نے اس موقع پر مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے۔ نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی ترقی، خوشحالی اور دفاع کے لئے قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی