مریم اورنگزیب

الیکشن زبردستی، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں اپنے وقت پر ہوگا، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی ‘کال’ کے بیان کو گیدڑ بھبھکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے اور بہرے ہو چکے ہیں، الیکشن زبردستی، رونے، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں بلکہ اپنے وقت پر ہوگا
ویب ڈیسک: عمران خان کی ’دھمکی آمیز بیان‘ پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے کہ عمران خان کے کان نہیں کھلے، عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن 2023ء میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ملک کی حالت دیکھیں مگر یہ سب عمران خان کو اس لیے نظر نہیں آتا کہ وہ اپنی زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کا اصل چہرا عوام کے سامنے آ چکا ہے، عمران خان اور اہل وعیال کی لوٹ مار اور ڈاکے کی پوری حقیقت قانون کے سامنے آ چکی ہے، عوام کو عمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے اور خیرات کے پیسے ذاتی خرچ کے لئے استعمال کرنے والے عمران خان کا پتہ چل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام سیلاب زدگان کی مدد کی کال پر ایک ہو چکی ہے، آپ کی فتنہ، فساد اور انتشار کی کال پر نہیں آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ الیکشن کمیشن کی تضحیک، عدالتوں کو دھمکی لگانے والے کی کال پر عوام نہیں آتی، شہدا کے خلاف مہم چلانے، ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش کرنے والے کی کال عوام نہیں سنتی، عمران خان سیلاب زدگان پر چار آنے لگانے کو تیار نہیں جبکہ ذاتی تشہیر کے لئے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک