انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ بننے والے ابرار احمد کون ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے جس سکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں نوجوان سپنر ابرار احمد کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد نے اب تک سترہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انیس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ابرار احمد 16 اکتوبر 1998 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی قومی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کراچی کنگز کی جانب سے دس فروری 2017 کو کیا تھا جبکہ ان کا فرسٹ کلاس ڈیبیو بیس نومبر 2020 کو سندھ کی جانب سے ہوا اور وہ قائد اعظم ٹرافی 2020-21 میں سندھ سکواڈ کا حصہ بنے، ان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور گیارہ نومبر 2021کو سری لنکا اے کیخلاف انہوں نے لسٹ اے ڈیبیو کیا اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انہیں انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے، ابرار احمد حافظ قرآن بھی ہیں، ابرار احمد اب تک کھیلے گئے سات فرسٹ کلاس میچوں میں 33 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ان کی اننگز میں بہترین بائولنگ چالیس رنز دیکر چھ جبکہ میچ میں بہترین بائولنگ 63 رنز دیکر گیارہ وکٹیں ہیں، کھیلے گئے بارہ لسٹ اے میچوں میں ابرار احمد نے سترہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی کے سترہ میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 19 اور اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ابرار احمد اسلامیہ کالج پشاور، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی