نوٹنگھم شائر کائونٹی نے ڈویژن ٹو چیمپئن شپ جیت لی

نوٹنگھم شائر کائونٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کائونٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو جیت لی ہے، کائونٹی چیمپئن شپ کے اختتامی روز نوٹنگھم شائر کو ڈرہم کی بقیہ سات وکٹیں لینے کیلئے صرف دو گھنٹے لگے، ڈرہم کائونٹی کو اس میچ میں 462 رنز کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کی پوری ٹیم جو پہلی اننگز میں 662 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 207 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی کو دوسری اننگز میں ایک سو چودہ پر نوٹنگھم نے پویلین بھیج دیا ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سٹیورٹ براڈ جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ نوٹنگھم شائر کی جانب سے کھیل رہے تھے نے تین، بائیں ہاتھ کے سپنر لیام پیٹرسن نے تین جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نوٹنگھم شائر کی ٹیم جسے اس جیت سے قبل ہی سات پوائنٹس مل گئے تھے اور وہ چیمپئن قرار پا چکی تھی مگر اس نے کائونٹی سیزن کا اختتام جیت کے ساتھ کرتے ہوئے ڈرہم کو شکست دی، میچ کے آخری روز شائقین کی تعداد کو بڑھانے کیلئے نوٹنگھم شائر نے شائقین کیلئے داخلہ بھی مفت کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر