بختاور بھٹو بیٹے کی پیدائش

مرحوم بینظیربھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک :جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر شیئر کی۔جس میں بختاور بھٹو زرداری نے اپنےلائف پارٹنرمحمود چودھری کو ٹیگ کرتے ہوا لکھا کہ ’اللہ تعالٰی کا شکر ہے، ہم خوشی سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر دے رہے ہیں۔‘بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ان کے بڑے بھائی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بیٹے کی پیدائش کے بعد بختاور بھٹوزرداری دو بیٹوں کی ماں بن گئی ہے

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی