ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے 2 رضار قتل

ویب ڈیسک: ٹانک کے علاقے کوٹ گلان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابقہ امن کمیٹی کے 2 رضاکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے کوٹ گلان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابقہ امن کمیٹی کے 2 رضاکار جاں بحق ہو گئے ہیں، دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بیٹنی قوم گل سلم گروپ سے تھا، واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی