میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: میانمار کی فوجی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے مقدمے میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
معزول میانمار رہنما آنگ سان سوچی کو 2 الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔آنگ سان سوچی پر تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ آنگ سان سوچی کی جیل کی قید کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ آنگ سان سوچی کو گزشتہ سال یکم فروری کو ملک میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں لیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق