قائد اعظم ٹرافی فائنل، محمد ہریرہ کی شاندار سنچری کی بدولت نادرن کی میچ پر گرفت مضبوط

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک نادرن کی ٹیم نے سندھ کے پہلی اننگز کے سکور 284 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں دو وکٹوں پر 296 رنز بناتے ہوئے بارہ رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو عمر امین 79 جبکہ محمد ہریرہ 193 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں سندھ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 284 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سندھ کی جانب سے فواد عالم 61 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ آصف محمود نے 78 رنز کی اننگز کھیلی، نادرن کی جانب سے عامر جمال اور محمد موسیٰ نے تین تین ، مبشر خان نے دو جبکہ کاشف علی نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نادرن کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی دو وکٹیں صرف 27 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں تاہم اس موقع پر عمر امین اور محمد ہریرہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو 296 رنز تک پہنچا دیا، محمد ہریرہ 196 اور عمر امین 79 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، نادرن کی گرنے والی دونوں وکٹیں محمد عمر کے حصے میں آئیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار